شائقین کرکٹ سٹیڈیم میں میچ دیکھنا چاہتے ہیں تو جلد ویکسین لگوالیں: رمیز راجہ

شائقین کرکٹ سٹیڈیم میں میچ دیکھنا چاہتے ہیں تو جلد ویکسین لگوالیں: رمیز راجہ
سورس: file

لاہور : چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اور پی ایس ایل میچز میں اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ویکسینیشن ‏لازمی ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر تماشائیوں کے نام پیغام میں کہا کہ نوجوانو! اگر آپ ویکسی نیٹڈ ہیں تو میچز دیکھنےضرور آئیں ‏ویسٹ انڈیزکےخلاف میچزمیں اسٹیڈیم میں فل ہاؤس کی اجازت ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ کی سیریز میں شائقین کو اسٹیڈیم میں آنےکی اجازت ‏ہوگی۔

واضح رہے کہ این سی او سی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ہدایت نامہ جاری ہوا ‏ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 12سال سے زائد العمر تماشائی کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ تماشائیوں اور آرگنائزر کیلئے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ‏ٹکٹ اور دعوت نامہ کوروناویکسین سرٹیفکیٹ دیکھ کر جاری کیے جائیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی20 اور ون ڈے سیریز 13سے22 دسمبر تک ہوگی، میچز نیشنل ‏اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہیں۔ پی ایس ایل7میں تماشائیوں کے حوالے سے فیصلہ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔