وزیراعظم آج منگلا ڈیم کا دورہ کریں گے

وزیراعظم آج منگلا ڈیم کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج منگلا ڈیم کا دورہ کریں گے جہاں وہ ڈیم کے یونٹس کی بحالی کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ کے دوران منگلا ڈیم کے یونٹ نمبر 5 اور 6 کی تجدید کا افتتاح کریں گے جبکہ تجدید اور بحالی کا یہ منصوبہ یو ایس ایڈ اور حکومت پاکستان کے تعاون سے جاری ہے۔ 
وزیراعظم شہباز شریف منگلا ڈیم کے فعال یونٹس کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جبکہ وہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں