امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری

امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری

لاہور: امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے اور اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور انٹربینک میں یہ 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے 69 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا ملا جلا آغاز دیکھنے میں آیا اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 34 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42115 پر آ گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں