پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل الٰہی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل الٰہی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

پشاور: پشاور کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے فضل الٰہی اور دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پولیس نے احتجاج کے دوران پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچانے پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل الٰہی اور دیگر رہنماؤں عاصم، مینہ خان اور عرفان سلیم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے جنہوں نے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الٰہی نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کوشش کو سراہتا ہوں لیکن اتنی آسانی سے ان کے ہاتھ آنے والا نہیں ہوں، ہم نے پرامن احتجاج کیا تھا، احتجاج ہمارا حق ہے، مگر پولیس نے مجھے گرفتار کرنے کیلئے کوششیں کیں۔ 
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے فضل الٰہی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کی کوشش کو سراہتا ہوں، عدالت نے میری ضمانت منظور کر لی ہے۔

مصنف کے بارے میں