سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر زمان پارک پہنچ گئے

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر زمان پارک پہنچ گئے

لاہو: کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع زمان پارک پہنچ گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر ہاﺅس پنجاب کو تحفظ دینے میں غفلت برتنے اور پولیس کو سیاست زدہ کرنے کے الزام میں گزشتہ ماہ سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو ان کے عہدے سے معطل کر دیا تھا۔ 
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو معطل کئے جانے کے بعد 2 دسمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے سروس ٹربیونل کے خصوصی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں