اسد عمر نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا

اسد عمر نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے سپریم کورٹ میں عمران خان ، فواد چوہدری اور اپنے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کمیشن کا شوکاز نوٹس غیر قانونی غیر آئینی ہے۔ 
اسد عمر نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ آرٹیکل 204 اعلیٰ عدلیہ کو توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار دیتا ہے اور الیکشن کمیشن عدالت نہیں جس کے باعث آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا۔ 
پی ٹی آئی رہنماءنے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 آئین سے متصادم ہے لہٰذا استدعا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 غیر آئینی قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کی اپیل مسترد کی جائے۔

مصنف کے بارے میں