فوری انتخابات کی تاریخ پر مذاکرات کیلئے تیار، کرپٹ ٹولے کو مزید وقت دینا خطرے سے خالی نہیں: حماد اظہر

فوری انتخابات کی تاریخ پر مذاکرات کیلئے تیار، کرپٹ ٹولے کو مزید وقت دینا خطرے سے خالی نہیں: حماد اظہر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ جس طرح ملک چل رہا ہے، ایسے آگے نہیں بڑھ سکتے، اس کرپٹ ٹولے کو مزید وقت دینا خطرے سے خالی نہیں، فوری انتخابات کرانے کی تاریخ پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر دستیاب نہیں، یہ ایک قسم کا دیوالیہ پن ہے، خام مال منگوانا چاہتے ہیں مگر بینکوں میں ڈالرز دستیاب نہیں ہیں، جب 27ڈالر کا تیل تھا تو یہ تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ چھوڑ گئے اور حکومت میں آنے کے بعد یہ لوگ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس گئے مگر وہاں کچھ نہیں بنا، انہیں چاہئے ملک کو چلانے کیلئے کوئی پالیسی بنائیں کیونکہ جس طرح ملک چل رہا ہے ایسے آگے نہیں جا سکتے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ توپ کے پیچھے چھپنے سے کچھ نہیں ہو گابلکہ آگے بڑھ کر مقابلہ کرنا ہو گا، اسحاق ڈار نمبرز کو ہیر پھیر کرکے کام چلا لیتے تھے، پاکستان کی معیشت زور زبردستی اور ڈنڈے کے زور پر نہیں چل سکے گی جبکہ اس کرپٹ ٹولے کو مزید وقت دینا خطرے سے خالی نہیں، انہوں نے عمران خان کے خوف سے پورے سسٹم کو چوک کر کے رکھ دیا ہے، فوری انتخابات کرانے کی تاریخ پر سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ 
حماد اظہر نے کہا کہ مارکیٹ کا اعتماد پہلے مفتاح اسماعیل سے اٹھا اب اسحاق ڈار سے بھی اٹھتا جا رہا ہے، ملک میں شرح سود 16 سے 17 فیصد ہو چکی ہے، عوام کو سمجھ آچکی ہے کہ یہ لوگ ہر طرح سے ناکام ہو چکے ہیں، ملک کو درست ٹریک پر لانے کا ایک ہی طریقہ ہے معاملات نگران حکومت کے حوالے کئے جائیں اور غیر ضروری اخراجات روکنے،توانائی بحران اور ایکسپورٹ پر ایمرجنسی بریک لگائی جائے۔ 
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ گر کر 2.2 بلین پر آ چکی ہے، ایک طرف ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے تو دوسری جانب ایکسپورٹ کم ہو رہی ہیں، کرپٹ ٹولے کو عوام کی رائے کو مقدم تسلیم کر لینا چاہئے۔ 

مصنف کے بارے میں