درجہ حرارت میں اضافہ، کراچی کےسمندر برد ہونے کا خطرہ ہے: ماہرین ماحولیات

 درجہ حرارت میں اضافہ، کراچی کےسمندر برد ہونے کا خطرہ ہے: ماہرین ماحولیات

کراچی: ماہرین ماحولیات کا کہناہے کہدرجہ حرارت میں اضافے سے نہ صرف سمندر کا پانی پھیلے گا بلکہ گلیشیئرز اور دونوں قطبین میں موجود برف بھی پگھلے گی اور پانی کی سطح میں اضافہ ہوگا۔

تحقیق کے مطابق  کرہ ارض چار ڈگری سینٹی گریڈ مزید گرم ہوجائے تو سرپھرا سمندر ساٹھ کروڑ آبادی کے زیر استعمال رقبے کو متاثر کرسکتا ہے۔

سائنسداں اس تبدیلی کی توقع آئندہ سو سال تک کر رہے ہیں، سڈنی، نیویارک، شنگھائی اور ممبئی سمیت درجہ حرارت میں اضافہ جہاں بڑے شہروں کو متاثر کرے گا، وہیں سمندر کنارے آباد کراچی بھی اس سے نہ بچ پائے گا۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر کا علاقہ سطح سمندر سے ایک فٹ نیچے ہے، اگر سمندر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے تو کراچی کے پرانے علاقے کا بڑا حصہ سمندر میں ڈوب جائے گا۔

موجودہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے آگے بند کیسے باندھنے کے بارے میں کسی بھی حکومتی ادارے نے اس ضمن میں کچھ نہیں سوچا۔