ڈاکٹر شکیل آفریدی کی تین چار ماہ میں رہائی متوقع ہے : امریکی میڈیا کا انکشاف

ڈاکٹر شکیل آفریدی کی تین چار ماہ میں رہائی متوقع ہے : امریکی میڈیا کا انکشاف

 نیویارک: امریکہ کو اسامہ بن لادن کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بارے میں امریکا میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور شکیل آفریدی کو تین سے چار مہینے میں رہا کردیا جائے گا۔

امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز نے امریکی اور پاکستانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکا اور پاکستان کے پس پردہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور مبینہ طور پر پاکستان کے اعلیٰ حکام نے شکیل آفریدی کو رہا کرنے کے معاملے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ڈاکٹر شکیل آفریدی نے مبینہ طور پر اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں امریکا کی مدد کی تھی جس پر اسے 2012 میں پشاور میں گرفتار کیا گیا تھا۔ خیبر ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیکل ایجنٹ نے انھیں شدت پسند تنظیم کے ساتھ تعلق رکھنے کے الزام پر تینتیس سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف اپیل عدالت میں زیر سماعت ہے.