بھارت میں خواتین غیر محفوظ،فون نمبروں کی فروخت جاری

 بھارت میں خواتین غیر محفوظ،فون نمبروں کی فروخت جاری

نئی دہلی: ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ، بھارتی ریاست اتر پردیش میں موبائل ری چارج یا بیلنس ڈالنے والی دکانیں لڑکیوں کے موبائل فون نمبروں کو فروخت کر رہی ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق ان نمبروں کی قیمت لڑکیوں کی شکل وصورت کے مطابق 50 سے 500 روپے تک ہوتی ہے اور انہیں خریدنے والے لڑکے ان خواتین کو فون کرکے اور دیگر غیر اخلاقی تصاویر بھیج کر تنگ کرتے ہیں۔پولیس نے جن نوجوانوں کو حراست میں لیا ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرسکی کیونکہ ریاستی قوانین میں فون پر ہراساں کرنا جرم تصور نہیں کیا جاتا۔