یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے آج منایا جا رہا ہے

یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے آج منایا جا رہا ہے

اسلام آباد:نیو نیوز بنا مظلوم کشمیریوں کی آواز بھارتی ظلم و ستم پر بھی چپ نہ رہا،شہر شہر ،گلی گلی ،ملک ملک ،کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی گونج ،ریلیاں ، سیمینارپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ”یوم یکجہتی کشمیر “ 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی،پاک فوج نے یوم یکجہتی کشمیر پر”سنگ باز“کے نام سے خصوصی نغمہ جاری کیا ہے۔بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں خونریزی بند کرے ۔اور اقوم متحدہ کی زیر نگرانی شفاف و منصفانہ استصواب رائے منعقد کرنے کی اجازت دے ۔
۔ کشمیر میں بچوں کی آنکھوں کو چھلنی کرنے سے لیکر حریت رہنماوں کو زہر دینے تک نیو نے عالمی ضمیر کو بھرپور جنھجوڑا، جس پر روایتی دشمن بھی نیو کے خلاف چیخ اٹھا۔ بھارت گزشتہ7دہائیوں سے مذاکرات کاڈرامارچارہاہے، بزرگ حریت راہنماسیدعلی گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سفارتی اوراخلاقی تعاون مسلسل حاصل رہاہے،برہان مظفروانی کی شہادت کے بعدحقائق تک دنیاتک پہنچے۔