ڈونلڈ ٹرمپ کا عراقی وزیراعظم سے ملاقات سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کا عراقی وزیراعظم سے ملاقات سے انکار

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا قدم آگے بڑھاتے ہوئے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات سے بھی انکار کر دیا ہے۔عراق میں متعین امریکی سفیر دوگلاس سیلیمان نے وزیراعظم العبادی کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان سے ملنے کے خواہاں نہیں ہیں۔ العبادی ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب صدارت سنبھالنے پر مبارک دینے کے لیے امریکا جانا چاہتے تھے .

مگر صدر ٹرمپ نے اپنے سفیر کے ذریعے انہیں مطلع کر دیا ہے کہ وہ ان کا استقبال نہیں کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے حیدر العبادی سے ملاقات سے انکارکے باوجود امریکی انتظامیہ داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی حمایت اور مدد جاری رکھے گی۔