اقوام متحدہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے: وزیراعظم

اقوام متحدہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے: وزیراعظم

اسلام آباد: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکسانی عوام یوم یکجہتی کشمیر منانے میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شریک ہیں اور بنیادی انسانی حقوق بالخصوص حق خود ارادیت کے لیے کشمیری عوام کے جائز جدوجہد میں اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بہادر کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں خون ریزی بند کرے اور اقوم متحدہ کی زیر نگرانی شفاف و منصفانہ استصواب رائے منعقد كرنے کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ 7 دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کی بہادر عوام كو حق خود ارادیت دینے سے انکار کر رہا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے پیلٹ گن کے استعمال سے 150 کشمیری بینائی سے محروم ہو گئے جبکہ 12 ہزار افراد غیر قانونی قید میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یہ سب سے پرانا تنازع بھی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں