چترال: برفانی تودے گرنے سے 15 افراد جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

چترال: برفانی تودے گرنے سے 15 افراد جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

چترال: چترال کے علاقے شیر شال میں تودہ گرنے سے پانچ مکانات دب گئے۔ اب تک چودہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہی اور مزید کئی افراد کے برفانی تودے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب دامیل کے مقام پر چترال اسکاوٹس پوسٹ پر برفانی تودہ گر گیا ہے۔ برفانی تودہ گرنے سے ایک اسکاؤٹ جاں بحق 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ اہلکاروں کا تعلق پیرا ملٹری فورس سے بتایا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ شدید برفباری کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واقعے پر وزیراعظم نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو امدادی کاموں میں حصہ لینے اور متاثرہ افراد کو خوراک، رہائش اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں