تیمور قتل کیس، پولیس اہلکار نے گرفتاری دیدی

تیمور قتل کیس، پولیس اہلکار نے گرفتاری دیدی
تیمور قتل کیس، پولیس اہلکار نے گرفتاری دیدی
تیمور قتل کیس، پولیس اہلکار نے گرفتاری دیدی
تیمور قتل کیس، پولیس اہلکار نے گرفتاری دیدی

اسلام آباد : ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے میں پیش رفت ہوئی۔ پولیس اہلکار سمیع اللہ نے ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کے سامنے پیش ہو کر گرفتاری دیدی۔

واضح رہے گزشتہ دنوں ناکے پر گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر دی تھی جس سے تیمور موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا۔ تیمور ریاض کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے پیچھے سے نہیں سائیڈ سے نشانہ بنایا جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی نہ روکنے پر تیمور کو پیچھے سے گولی ماری گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں