کلاس ہشتم ،نہم اور میٹرک کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ

کلاس ہشتم ،نہم اور میٹرک کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ

لاہور:پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیر اہتمام کلاس ہشتم کے سالانہ امتحانات 11فروری سے شروع ہوں گے ۔ڈیٹ شیٹ کے مطابق پہلا پرچہ اردو کا ہوگا ،13فروری کو سائنس ،15فروری کو انگریزی ،17فروری کو ریاضی ،18فروری کو اسلامیات تحریری و اخلاقیات برائے غیر مسلم اور20فروری کو اسلامیات ناظرہ ہوگا۔

کلاس نہم کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق 18مارچ کو پہلا پرچہ بیالوجی و کمپیوٹر سائنس ، 20مارچ کو انگلش ، 22مارچ فزکس ، 24مارچ ریاضی ، 27مارچ کیمسٹری ، 29مارچ اردو ، 31مارچ کو مطالعہ پاکستان اور 3اپریل کو اسلامک ایجوکیشن کا پرچہ ہو گا۔

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 2مارچ جبکہ کلاس نہم کے 18مارچ سے شروع ہوں گے ۔ ڈیٹ شیڈول کے مطابق 2مارچ کو فزکس ، 4مارچ کمپیوٹر سائنس، 6 مارچ انگلش ، 8مارچ کیمسٹری ، 10مارچ اسلامک ایجوکیشن ، 13مارچ ریاضی، 15مارچ اردو،16مارچ کو مطالعہ پاکستان کے پیپرز ہوں گے۔