'حکمران قربانی دیں تو عوام بھی ہر قربانی دینے کیلئے تیار رہتی ہے'

'حکمران قربانی دیں تو عوام بھی ہر قربانی دینے کیلئے تیار رہتی ہے'

لاہور: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لاہور میں جماعت اسلامی کی جانب سے نکالی جانے والی سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا وہ دن جلد آنے والا جس دن سری نگر پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا۔ حکمران ٹرمپ اور مودی سے ڈرنے کی بجائے اللہ تعالی سے ڈریں اور صراط مستقیم پر چلیں۔ ان کا مزید کہنا تھا حکمران قربانی دیں تو عوام بھی ہر قربانی دینے کیلئے تیار رہتی ہے۔

سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا جہاد کشمیر تکمیل پاکستان ہے کشمریوں ہر دن اوسطا 4 شہداء پیش کیے ہیں۔ ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ یہ روٹی، کپڑے اور مکان کی لڑائی نہیں بلکہ نظریے کی جہدوجہد ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کشمیریوں کی قربانیوں کو تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں