دنیا کے کامیاب ترین انسانوں کے مشاغل

دنیا کے کامیاب ترین انسانوں کے مشاغل

لاہور: کہا جاتا ہے جب انسان کسی فیلڈ میں کامیاب ہو جاتا ہے اور دنیا بھر میں ایک خاص مقام حاصل کر لیتا ہے اور مصروفیت میں بھی اتنا مگن ہو جاتا ہے کہ اسے اپنے سیمت کسی دوست یا رشتے دار کا خیال نہیں رہتا۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں آجکل انسان کوئی خاص مشغلہ نہیں کر سکتا جو وہ اپنے بچپن میں کرتا تھا جو اس کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا تھا۔

آج کے جدید دور میں ہر قسم کی ان ڈور یا آؤٹ ڈور کھیلوں کی موبائل ایپس نے انسانوں کو موبائل، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ اور مختلف چیزوں میں جکڑ کر رکھ دیا ہے۔ ان تمام چیزوں کے علاوہ بھی دنیا کے کامیاب ترین بزنس مین، سیاست دان اور اداکار اپنے فارغ وقت کو صیح طریقے سے استعمال کر کے اپنے پسندیدہ مشاغل کیلئے وقت نکالتے ہیں۔

بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی اور سابق چیئرمین جن کا شمار دنیا کے امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ اگر ان کی دولت سےاندازہ لگایا جائے تو ایک عام انسان کے ذہن میں یہی آتا ہو گا کہ بل گیٹس سارا دن دفتری کام کر کے پیسہ کمانے میں مصروف رہتے ہونگے۔

ایسا ہرگز نہیں بل گیٹس کا پسندیدہ مشغلہ کارڈز کھیلنا ہے اور وہ جب بھی اپنے کام سے فارغ ہوتے ہیں تو وہ یہ کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں ٹینس کھیلنا بھی پسند ہے اور اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا بھی بہت اچھا لگتا ہے۔

جارج ڈبلیو بش

 سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بُش جو 2009 میں منصب صدارت سے فارغ ہوئے تھے اور انہوں نے مصوری کو اپنا مشغلہ بنا لیا تھا۔ فراغت پاتے ہی رنگ اور برش اٹھا کر اپنی سوچ کے مطابق بعض عالمی لیڈروں کے پورٹریٹ بنانے کے علاوہ ساکت زندگی کو کینوس پر اتارنے کی کوشش شروع کر دی تھی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ ڈلاس آ کر انہوں نے مصوری کی تربیت بھی ایک مقامی استاد سے لی۔

بُش کے مطابق پینٹنگز کا شوق انہیں برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کی ایک کتاب پڑھنے سے ہوا۔ چرچل کی کتاب سن 1948 میں شائع ہوئی تھی اور اُس کا نام ’فرصت میں مصوری‘ یا Painting as a Pastime ہے۔ انہوں نے مصوری کو ایک دلچسپ مشغلہ قرار دیا ہے۔

ٹام ہنکس

اداکار اور ہدایت کار ٹام ہنکس اپنی جان اداکاری کی وجہ سے ہالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں خاصی شہرت کے حامل ہیں۔ ٹام ہنکس کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح ہیں لیکن اس اداکار کا ایک انوکھا مشغلہ یہ ہے کہ انہیں پرانے ٹائپ رائٹر اکٹھے کرنا پسند ہے اور ان کے پاس وسیع تعداد میں ٹائپ رائٹر ہیں۔

ٹام ہنکس روزانہ ان میں سے ایک ٹائپ رائٹر کو استعمال کرتے ہیں کیونکہ انہیں ٹائپ رائٹر سے نکالنے والی آواز بہت پسند ہے۔

مارسا مائر

اس خاتون کے بارے میں چند لوگوں کو ہی پتا ہو گا کہ وہ دنیا کے بڑے سرچ انجن یاہو کی سی ای او ہیں۔ جتنا بڑا عہدہ ہے ان کو بہت ہی کم وقت ملتا ہے کہ وہ اپنے فارغ وقت کو انجوائے کر سکیں۔ مارسا مائر کا سب سے پسندیدہ مشغلہ کھانا پکانا ہے۔

کہتی ہیں وہ سب سے زیادہ اچھے انداز میں کپ کیک بناتی ہیں اور انہیں کھانا پکانے کی ترکیبوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

انجلینا جولی

انجلینا جولی جو 4 جون 1975ء کو امریکی ریاست کیلیفورینا کے شہر لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ سٹار 1982ء میں بننے والی فلم لکنگ ٹو گیٹ آﺅٹ سے کیا۔ 2001ء میں ریلیز ہونے والی فلم لارا کرافٹ ٹومب ریڈر نے انجلینا جولی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ اسی نام سے اب تک کئی ویڈیو گیمز بھی بنائی گئی ہیں جس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دیئے۔

ٹومب ریڈر میں انجلینا جولی نے اپنا کردار شاندار انداز میں نبھایا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ایکشن سے بھرپور فلموں کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا گیا۔ مسٹر اینڈ مسز سمتھ میں ان کے ساتھ ہالی وڈ اداکار براڈ پٹ نے ساتھ نبھایا۔ اس فلم میں ان کی فلمی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔ واضح رہے کہ ہالی وڈ کی خربرو اداکارہ فلمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں۔ انجلینا جولی کا سب سے پسندیدہ مشغلہ خنجر جمع کرنا ہے اور انہیں یہ شوق وارثت میں ملا ہے۔ ان کے پاس مختلف اقسام کے خنجروں کی کُلیکشن موجود ہے۔

میرل سٹریپ

ہالی ووڈ کی اداکارہ میرل سٹریپ نے اِس ہفتے2017ء کے گولڈن گلوب ایوارڈز تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کیا تھا۔ اس اداکارہ کے حوالے سے بھی چند لوگوں کو معلوم ہو گا کہ فلموں میں انہوں نے جو شال زیب تن کی ہوتی ہیں وہ خود ان کے ہاتھ کی بنی ہوتی ہیں۔

میرل سٹریپ کا کہنا ہے کہ کپڑے بُننا ان کا مشغلہ ہے اور کافی سارا وقت اپنے اس شوق کو دیتی ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں