فیصل آباد: ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق

فیصل آباد: ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق

فیصل آباد: پولیس کے مطابق کار سوار فیملی اسلام آباد سے بورے والا جا رہی تھی کہ تاندلیانوالہ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر سے تصادم ہو گیا۔ حادثے میں فاروق نامی شخص اپنی تین سالہ بیٹی رامین اور چار سالہ بیٹے آکاش سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ فاروق کی بیوی آمنہ اور ایک بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں شامل حساس ادارے کا افسر امتیاز اپنی بہن کی فیملی کو چھوڑنے جا رہا تھا۔ حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تاندلیانوالہ ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں