امریکی عدالت نے پابندیوں کے حق میں ٹرمپ انتظامیہ کی اپیل کو رد کر دیا

امریکی عدالت نے پابندیوں کے حق میں ٹرمپ انتظامیہ کی اپیل کو رد کر دیا

واشنگٹن: امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی اپیل بھی مسترد کر دی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عدالت نے سات اسلامی ممالک کے شہریوں پر لگی پابندیوں کو بحال کرنے کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے دائر اپیل کا مقصد عدالت کے فیصلے واپس کروانا تھا یہ فیصلہ وفاقی عدالت کے جج نے جاری کیا تھا
ریاست واشنگٹن کے شہر سیئٹل کے فیڈرل جج نے حکومتی وکلا کا دعویٰ مسترد کر دیا کہ ریاستوں کے پاس صدر ٹرمپ کے انتظامی حکم نامے کو چیلنج کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے انتظامی حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ عراق، شام، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن سے کوئی بھی شخص 90 دنوں تک امریکہ نہیں آ سکے گا۔
اس فیصلے کے خلاف امریکہ اور امریکہ کے باہر بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور امریکی ہوائی اڈوں پر افراتفری نظر آئی۔صدر ٹرمپ نے وفاقی عالت کے جج کے فیصلے کا مذاق اُڑایا تھا اور کہا تھا کہ اس کو عدالت میںذریعے ختم کروائیں گئے