نابینالڑکی کااستاد:امیتابھ بچن نے فلم کیلئےایک روپیہ بھی نہیں لیا

بولی وڈ معروف اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے اور جب انہوں نے ایک فلم آفر کی تو امیتابھ نے ان سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنا ایک بلاگ شائع کیا، اس میں انہوں نے اپنی کامیاب فلم 'بلیک' کے حوالے سے بات کی جسے ریلیز ہوئے پورے 122 سال مکمل ہوچکے ہیں۔74 سالہ امیتابھ بچن نے لکھا کہ یہ اس قدر خاص فلم تھی کہ اس کا حصہ بننا ہی ان کے لیے بہت تھا۔

ان کے مطابق 'میں ہمیشہ سے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنا چاہتا تھا، اور جب مجھے اس کا موقع ملا میں بےحد خوش ہوا، میں نے اس فلم کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا، اس فلم کا حصہ بننا ہی میرے لیے بہت بڑی بات تھی۔ 'بلیک' ہیلن کیلر کی سچی کہانی پر مبنی فلم تھی، اس فلم میں رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جو بینائی اور سُننے کی صلاحیت سے محروم تھی، امیتابھ بچن نے اس فلم میں ان کے استاد کا کردار ادا کیا تھا۔امیتابھ بچن نے مزید لکھا کہ میرے لیے سب سے یادگار لمحہ وہ تھا جب دلیپ کمار نے فلم کے پریمیئر پر شرکت کی اور میری پرفارمنس کی تعریف کی۔

 امیتابھ بچن کو اپنی اس فلم کے لیے ہندوستان کے معتبر ایوارڈز میں بہترین اداکار کے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، جبکہ اس فلم کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔