عید پر فلم ریلیز کروں نہیں کروں گا

ویسے تو بولی وڈ پروڈیوسرز کی مرضی ہے کہ وہ اپنی فلم کس تاریخ کو ریلیز کریں، لیکن عید کے موقع پر اپنی کسی بھی فلم کو ریلیز کرنے سے کرن جوہر بےحد ڈرتے ہیں، جس کی وجہ کوئی اور نہیں دبنگ اداکار سلمان خان ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کرن جوہر کا اپنی آنے والی فلم 'بدری ناتھ کی دلہنیا' کی ٹریلر ریلیز کے موقع پر کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم کو عید کے موقع پر ریلیز نہیں کرنا چاہتے کیوں کہ یہ موقع صرف اور صرف سلمان خان کا ہے۔

کرن جوہر سے جب اپنی فلم عید پر ریلیز کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'نہیں، عید کا موقع صرف سلمان خان کا ہے، ظاہر ہے اگر میں سلمان خان کے ساتھ کوئی فلم پروڈیوس کروں گا تو اسے ضرور عید پر ریلیز کروں گا، ورنہ نہیں، ہم لوگ صرف مووی ریلیز نہیں کرتے بلکہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ اسے بہت لوگ دیکھنے جائیںکرن جوہر نے مزید کہا کہ ایک پروڈیوسر ہونے کے باعث کسی بھی فلم کی ریلیز سے قبل بہت سے پہلوؤں پر غور کیا جاتا ہے جن میں دوسری فلموں کی ریلیز کی تاریخ بھی شامل ہے۔

سلمان خان کی گزشتہ سال عید پر ریلیز ہونے والی فلم 'سلطان' نے کئی ریکارڈز توڑے، اس سے قبل عید پر ریلیز فلم 'بجرنگی بھائی جان' بھی اُس سال کی کامیاب فلم کے طور پر سامنے آئی تھی۔

۔