نیند اور دماغ کا تعلق کیا ہے اور اسکا فائدہ کیا ہے ؟ اہم تحقیق سامنے آ گئی

میڈی سن، امریکہ: نیند ہمارے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ اول یہ تھکے ہوئے جسم کو سکون دیتی ہے اور جسمانی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرتی ہے لیکن دو نئے تجربات کہتے ہیں کہ نیند گئے دنوں کی فالتو معلومات کا صاف کرکے اس میں نئی یادوں اور معلومات کی جگہ بناتی ہے۔

ان میں سے ایک تحقیق پر 13 سال کا عرصہ لگا ہے جو یونیورسٹی آف وسکانسن کے سائنسدانوں نے کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سوتے ہوئے چوہوں پر کیے گئے تجربے کے دوران ان کے دماغی خلیات کے درمیان رابطوں (سائنیپسس) کے درمیان سکڑاؤ کو نوٹ کیا تو وہ بیداری کے مقابلے میں 18 فیصد بھنچے ہوئے ملے جب کہ دن کے معمولات میں یہ رابطے بڑھتے رہتے ہیں اور نیند میں سکڑ جاتے ہیں۔

رات گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے دماغ میں موجود روابط 18 گھنٹے کے مناظر، واقعات اور تجربات سے لبریز ہوجاتے ہیں اور نیند ان رابطوں کو کمزور کرکے دماغ کی جھاڑو کا کام کرتے ہوئے ذہن کو خالی سلیٹ کی طرح کردیتی ہے۔دوسرے تحقیقی مقالے میں اس کی وجہ بتائی گئی ہے کہ نیند کے وقت چوہوں کے سائنیپسس ہومرون اے پروٹین جذب کرتے ہیں جو ان روابط کو کمزور کرتا ہے اور ان کے ذہن میں فالتو معلومات کو صاف اور محو کرتا ہے۔

اس کے بعد 19 سے 25 سال کے 20 طالب علموں پر ایک تحقیق کی گئی جس دوران انہیں آرام سے 7 گھنٹے سونے دیا گیا۔ اس کے بعد اگلے روز ان سے گیمز کھلائے گئے اور کھانے پکوائے گئے لیکن انہیں 24 گھنٹے مسلسل جگایا گیا۔

اس کے بعد جاگے ہوئے شرکا پر مختلف تجربات کیے گئے تو پتہ چلا کہ ان کے خلیاتی روابط سخت، مضبوط اور معلومات سے لبریز ہیں جب کہ نیند میں ان کے خلیاتی رابطے پرسکون اور سکڑے ہوئے تھے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ایک دن کی نیند نہ لینا بھی انسانی دماغ پر منفی اثرات ڈالتی ہیں اور وہ نئی باتیں سیکھنے کے قابل نہیں رہتا۔