فلم 'آزادی' کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا!

پاکستان کی زیرتکمیل فلم 'آزادی' ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو اپنا سب کچھ کشمیر کی آزادی کے لیے قربان کردیتا ہے اور اس کے نظریے سے متاثر نوجوان اس مشن کو آگے لے کر بڑھتے ہیں۔

 فلم 'آزادی' کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا!

پاکستان کی زیرتکمیل فلم 'آزادی' ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو اپنا سب کچھ کشمیر کی آزادی کے لیے قربان کردیتا ہے اور اس کے نظریے سے متاثر نوجوان اس مشن کو آگے لے کر بڑھتے ہیں۔

اس فلم کی ہدایات ماضی کے مشہور پروڈیوسر، ڈائریکٹر پرویز ملک کے بیٹے عمران ملک نے دی ہے اور تحریر بھی کیا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں ندیم بیگ، معمر رانا اور سونیا حسین شامل ہیں۔اس فلم کا ٹریلر کشمیر ڈے کے موقع پر ریلیز کیا گیا ہے۔عمران ملک نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے بتایا ' فلم میں حب الوطنی، ایک طاقتور محبت کی کہانی، کچھ ایکشن مناظر جیسے عناصر شامل ہیں، یہ ایسی فلم ہے جو اس سے پہلے کبھی پاکستان میں بڑے پردے کی زینت نہیں بنی۔

اداکارہ سونیا حسین نے بھی بتایا کہ فلم میں خواتین کی ترقی کا بھی مضبوط پیغام دیا گیا ہے۔ان کے بقول ' میں نے زارا کا کردار ادا کیا جو ایک خودمختار صحافی ہے جس پاکستانی نژاد برطانوی صحافی ہے، وہ صاف گو، جوشیلی اور ایسی ذی اختیار خاتون ہے جو کہ بیشتر نوجوان لڑکیوں کو متاثر کرے گی۔

آزادی کو آسٹریلین سینماٹوگرافر بین جیسپر کی خدمات بھی حاصل تھی جنھوں نے بولی وڈ فلم بینگ بینگ کو بھی شوٹ کیا جبکہ اس کی موسیقی کے لیے ساحر علی بگا کی خدماٹ حاصل کی گئی جبکہ گلوکاروں میں راحت فتح علی خان، قرة العین بلوچ اور شفقت امان علی خان بھی شامل ہیں۔

یہ فلم رواں سال ریلیز ہوگی۔