دنیا کی طویل ترین پرواز نے اڑان بھرلی

دوحا : دنیا کی طویل ترین پرواز نے قطر سے نیوزی لینڈ کیلئے اڑان بھر لی، قطر ایئرویز کا طیارہ دوحا سے تقریباً 17 گھنٹے کا میراتھن ہوائی سفر کرکے آکلینڈ پہنچے گا۔

دنیا کی طویل ترین پرواز نے اڑان بھرلی

دوحا : دنیا کی طویل ترین پرواز نے قطر سے نیوزی لینڈ کیلئے اڑان بھر لی، قطر ایئرویز کا طیارہ دوحا سے تقریباً 17 گھنٹے کا میراتھن ہوائی سفر کرکے آکلینڈ پہنچے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر ایئرویز کا مسافر طیارہ دنیا کے طویل ترین سفر پر روانہ ہوگیا، دوحا سے آکلینڈ جانیوالی پرواز 16 گھنٹے 20 منٹ اور 9 ہزار 32 میل کا سفر طے کرے گی، طیارہ دوحا سے صبح 5 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوا جو آکلینڈ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر لینڈ کرے گا۔قطر ایئرویز کا بوئنگ 777-200 ایل آر فلائٹ نمبر 920 دبئی، شمالی اومان اور جنوبی بھارت اور سری لنکا سے ہوتا ہوا بحر ہند اور مغربی آسٹریلیا کے اوپر سے گزر کر نیوزی لینڈ کی سرزمین پر اترے گی۔

اس سے قبل دنیا کی طویل ترین فلائٹ کا اعزاز ایمرٹس ایئر لائن کی دبئی سے آکلینڈ کی پرواز کو حاصل تھا جس نے تقریباً 8824 کا سفر طے کیا تھا، سنگاپور ایئر لائن بھی 2018ء میں سنگاپور سے نیویارک تک پرواز متعارف کرارہی ہے جو دوحا آکلینڈ سے 497 میل زائد تقریباً 9 ہزار 529 میل کا سفر طے کرے گی۔