ایک اور سیاسی شخصیت کا وطن واپسی کا فیصلہ

ایک اور سیاسی شخصیت کا وطن واپسی کا فیصلہ

ایک اور سیاسی شخصیت کا وطن واپسی کا فیصلہ

کراچی : سندھ کے ایک اور بڑے سیاستدان نے رواں ماہ وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا، سابق گورنر سندھ جلد کراچی میں نظر آئیں گے، ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اعلان کردیا۔سندھ کی سیاست میں نئی ہلچل مچنے والی ہے، بڑے بڑے سیاستدانوں کی نظریں کراچی پر مرکوز ہوگئیں، پرانے اور نئے کھلاڑی ایک بار پھر شہر قائد کا رخ کرنے والے ہیں، سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بھی رواں ماہ وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں کی نظریں سندھ بالخصوص کراچی کی سیاست پر مرکوز ہیں، بلاول بھٹو زرداری بھی آئندہ ہفتے وطن پہنچ رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے بھی 7 فروری کو کراچی آنے کا اعلان کر رکھا ہے۔