لوگ مجھ پر ہنسا کرتے تھے لیکن مجھے ہمیشہ سے پتا تھا کہ میں جیت جا ونگا,عمران خان

لوگ مجھ پر ہنسا کرتے تھے لیکن مجھے ہمیشہ سے پتا تھا کہ میں جیت جا ونگا,عمران خان

لندن: عمران خان نے  برطانوی اخبار دی سنڈے ٹائمز کو انٹرویو میں اپنی زندگی کے بارے میں انتہائی اہم انکشافات کیے ہیں ۔

عمران خان کے مطابق " لوگ مجھ پر ہنسا کرتے تھے لیکن مجھے ہمیشہ سے پتا تھا کہ میں جیت جا ونگا۔وہ بچپن میں خود کو بدصورت آدمی سمجھتے تھے لیکن کامیابی بدصورت آدمی کو بھی خوب صورت بنا دیتی ہے۔ ان کی قیام گاہ جیمز بونڈ کی فلموں کے ولن کی قیام گاہوں سے مشابہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ سے نکل جانا چاہیے۔


بین جوڈاہ لکھتے ہیں کہ انہیں عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہ لگے۔ عمران خان بھی بوڑھے ہیں مگر انہیں اپنے بالوں کی بہت فکر ہے اور ٹرمپ ہی کی طرح ان پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا جا چکا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ بہت بورنگ شخص ہیں۔ ان میں روحانیت بالکل نہیں ہے، جب کہ میں اگر روحانیت کی طرف راغب نہ ہوتا تو سیاست میں ہی نہ آتا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ معروف آدمی ہیں۔

اخبار کے مطابق عمران خان اور ان کے والد کے درمیان بات چیت بند تھی۔ عمران خان نے خود بھی کہا کہ ان کے اپنے والد سے تعلقات بہت رسمی سے تھے۔ عمران خان نے زمان پارک لاہور میں اپنے والد کا مکان مسمار کر دیا ہے۔۔۔ عمران خان نے اپنے والد کو شوکت خانم اسپتال کے بورڈ سے بھی نکال دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ سے نکل جانا چاہیے وہ پاکستان میں چائنا ماڈل لا کر غربت کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں ۔عائشہ گلالئی کے الزام کے حوالے سے عمران سے بات کی گئی تو وہ اپنے ہاتھ میں پکڑی تسبیح کے دانے اور تیزی سے گھمانے لگے۔

رپورٹ میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی شخصیت کا تجزیہ پلے بوائے، کامیاب کرکٹر اور مستقبل کے وزیراعظم کہہ کر کیا گیا ۔