سعودی ائر فورسز نے حوثی میزائل مار گرایا

سعودی ائر فورسز نے حوثی میزائل مار گرایا

ریاض : سعودی ائر فورس نے حوثیوں باغیوں کی طرف سے خمیص مشیت پر داغے گئے  بیلسٹک میزائل کو راستے میں ہی تباہ کر دیاہے ۔ 


سعودی خبار عرب نیوز کے  مطابق یمنی حوثیوں کی طرف سے خمیس مشیت کو نشانہ بنانے کی ناکام کو شش کی گئی، سعودی فورسز ہوثی بیلسٹک  میزائل کو بروقت ٹریک کرکے فضا میں ہی تباہ کر دیا ۔حوثیوں کی جانب سے یہ حملہ اس وقت کیا گیاہے جب سعودی آرمڈ فورسز کی طر ف سے  سعودی بارڈر پر داخلے کو روکنے کے لیے بڑا آپریشن کیا جا رہاہے ۔

پچھلے دو دنوں میں سعودی فورسز کی جانب سے "سعدہ ، ہجاہ ، ہودیدہ اور تائز "(Saada, Hajjah, Hodeidah and Taiz ) میں  ہوثیوں کے ٹھکانوں پر 50 حملے کیے جا چکے ہیں ،  جس میں حوثیوں کےاسلحے اور ملٹری گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

مزید تفصیلا ت کا انتظار  ہے۔۔۔۔۔۔۔