یوم یکجہتی کشمیر، جلالپور بھٹیاں پریس کلب کے ارکان کی بڑی ریلی

یوم یکجہتی کشمیر، جلالپور بھٹیاں پریس کلب کے ارکان کی بڑی ریلی

جلال پوربھٹیاں ( محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز سے )5 فروری یو م یکجہتی کشمیر ڈے پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ  اظہار یکجہتی کے لیے جلالپور بھٹیاں پریس کلب کی طرف ایک ریلی نکالی گئی ۔

یکجہتی ریلی تھانہ روڈ سے شروع ہوئی اور حافظ آباد روڈ سے ہوتی ہوئی لاری اڈہ پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے" کشمیر بنے گا پاکستان "۔

ریلی میں پریس کلب کے ممبران کے علاوہ اساتذہ، طلباء ،وکلا اور معذور افراد کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ریلی کے اختتام پر مقررین نے خطاب کیا اور مطالبہ کیا کہ کشمیر سے بھارت کا ناجائز قبضہ ختم کیا جائے اور کشمیریوں کو آزادی دی جائے۔