اسلام آباد: مودی سرکار کیلئے سی پیک ڈراؤنا خواب بن گیا ، تفصیلات کے مطابق بھارت نے سی پیک پر حملوں کے لئے 400 نوجوانوں کا اسکواڈ تیار کرلیا ۔ خفیہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 400 نوجوانوں کو دہشت گردی کی تربیت دی جائے گی ۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ مراسلہ جاری کیا ہے مطابق دہشت گرد قراقرم ہائی وے ، سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنائیں گے ۔گلگت بلتستان میں سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔
گلگت بلتستان حکومت کیلئے وزارت داخلہ نے حکم نامہ جاری کردیا ۔بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیاں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرچکی ہیں ۔