نمائشی میچ میں بھگدڑ کے باعث شعیب ملک زخمی

 نمائشی میچ میں بھگدڑ کے باعث شعیب ملک زخمی

ملتان: پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے نمائشی میچ میں شدید بدنظمی کے باعث بھگڈر مچ گئی جس میں شعیب ملک زخمی ہوگئے۔

 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے نمائشی میچ میں شدید بدانتظامی دیکھنے میں آئی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کے انکار کے باعث پرائز ڈسٹری بیوشن کی تقریب کا انعقاد بھی نہ ہوسکا جب کہ اسٹیڈیم کے انضمام الحق انکلوژر میں بدانتظامی کے باعث بھگڈر مچ گئی۔

شدید بد نظمی اور بھگڈر کے باعث مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کے گھٹنے میں چوٹ آئی اور وہ زخمی ہوگئے جب کہ شائقین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو ہوائی فائرنگ بھی کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق نمائشی میچ میں بدانتظامی کے باعث ملتان اسٹیڈیم میں آئندہ میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔