عوام کی عدالت میں مقدمہ لڑنا نواز شریف کا حق ہے : عابد شیر علی

عوام کی عدالت میں مقدمہ لڑنا نواز شریف کا حق ہے : عابد شیر علی
کیپشن: minster of state abid sher ali وزیر مملکت عابد شیر علی

فیصل آباد:وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کے ساتھ ہے ، عوام کی عدالت میں مقدمہ لڑنا نواز شریف کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کے ساتھ ہے ، عوام کی عدالت میں مقدمہ لڑنا نواز شریف کا حق ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے نواز شریف کی شکل میں ترقی دیکھی ہے ، زرداری صاحب یہ سینٹ کا الیکشن نہیں ہے جو پیسے سے لڑا جائے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ لاہور میں جلسی ہو رہی ہے ، پیپلزپارٹی کی ایک کونسلر کی نشست بھی نہیں ہے ، ہم نے حصول عدل کے لیے تحریک شروع کی ہے۔

نواز شریف نے آزاد عدلیہ کی تحریک بھی چلائی تھی ، نواز شریف نے ادراروں کے احترام میں عدلیہ کے فیصلے کو مانا ہے ، پاکستان ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کے ساتھ ہے۔