آسٹریلیوی کرکٹر بریڈ ہوج نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا

آسٹریلیوی کرکٹر بریڈ ہوج نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا

سڈنی : مایہ ناز سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوج نے سیزن2017-18ءکے اختتام پر کلب لیول سمیت تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
43سالہ بریڈ ہوج اپنڈکس کے باعث بگ بیش لیگ 2017ء کے آخری حصے میں میلبورن رینی گیڈز کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی آخری شاہراہ نزدیک آگئی ہے اور وہ ایسٹ سینڈ رنگہام کلب کی جانب سے فائنل میں شرکت کے بعد اپنے 25سالہ کیریئر کا اختتام کریں گے۔
یاد رہے کہ بریڈ ہوج نے1993ءسے2018ءکے دوران 25سالہ کیریئر میں ڈومیسٹک کرکٹ میں 751میچز میں 33533رنز سکور کئے جن میں82سنچریاں اور 150نصف سنچریاں شامل ہیں۔