کراچی:چینی باشندوں کی گاڑی پر فائرنگ ، ایک زخمی ، ملزمان فرار

کراچی:چینی باشندوں کی گاڑی پر فائرنگ ، ایک زخمی ، ملزمان فرار
کیپشن: karachi firing chines citizen کراچی پولیس چینی فائرنگ

کراچی : کراچی میں نامعلوم افراد کی چینی باشندوں پر فائرنگ ، پولیس نے زخمی چینی باشندے کو حفاظتی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نامعلوم افراد کی گھات لگا کر چینی باشندوں کی گاڑی پر فائرنگ ، ایک زخمی ، دوسرا بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افرد نے گھات لگا کر چینی باشندوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا ، فائرنگ سے ایک چینی باشندہ زخمی ہوگیا جبکہ اس کا دوست بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے دونوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔