ہم نے میاں کو معاف کر دیا تو اللہ میاں ہمیں معاف نہیں کرے گا:آصف زرداری

ہم نے میاں کو معاف کر دیا تو اللہ میاں ہمیں معاف نہیں کرے گا:آصف زرداری
کیپشن: ppp chairman asif ali zardari پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری

لاہور: پیپلزپارٹی کےصدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جب چاہیں حکومت گرا سکتے ہیں لیکن ہم نے جمہوری طریقے سے حکومت دی تھی جمہوری طریقے سے واپس لیں گے ، اب میاں کو معاف کر دیا تو اللہ ہمیں معاف نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری نے لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی خاطر پندرہ برس قید کاٹی ، جمہوریت کی خاطر ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کا پھندہ جھول گئے ، جمہوریت کیلئے بے نظیر پاکستان واپس آئیں اور اپنی جان دی۔

انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ کشمیریوں کا غم نہیں رکھتے ، ساڑھے چار برس میں حکومت نے تین گنا زیادہ قرض لیے ، جس مقام پر آج ہم کھڑے ہیں ، قائد اعظم بھی یہاں کھڑے تھے۔

لیگی حکومت کو اندازہ ہی نہیں کہ سی پیک پراجیکٹ کیا ہے ، یہ سی پیک کو قرض لینے کی مشین سمجھ رہے ہیں ، سی پیک سے ریجنل پاور بننے کیلئے راستے بنانے کی ضرورت نہیں ، کچھ لوگ آئندہ نسلوں کے متعلق نہیں سوچ رہے۔

انھوں نے کہا کہ مشرف کو ہم نے باہر جانے کی اجازت دی اور اب ہم ہی پرویز مشرف کو واپس لائیں گے اور سزا دیں گے ، حکومت کو جب چاہیں گرا سکتے ہیں مناسب وقت کا انتظار کر رہے ہیں ۔

نواز شریف قومی چور ہے ، عوام کا چور ہے ، غریبوں کا چور ہے ، اب ہم نے میاں کو معارف کر دیا تو اللہ میاں ہمیں معاف نہیں کرے گا، ایک سرمائے دار کے ساتھ مل کر آپ نے کشمیریوں کا منڈیٹ چوری کیا ، ہم ان سے جمہوری طریقے سے حکومت لیں گے۔