کراچی میں لیگی رہنما سیف الرحمان کی پی ٹی آئی میں شمولیت

کراچی میں لیگی رہنما سیف الرحمان کی پی ٹی آئی میں شمولیت

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے کراچی کے حلقہ این اے 241 سے سابق امیدوار برائے ایم این اے سیف الرحمان نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کراچی آفیشل پیج پر عمرا ن اسماعیل کے ہمراہ سیف الرحمان کی تصاویر جاری کی گئیں جس میں پی ٹی آئی رہنما ن لیگ کے سابق امیدوار برائے ایم این اے کو پارٹی میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔پارٹی میں شمولیت کے موقع پر عمران اسماعیل اور سبحان ساحل نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔