سلمان بٹ نے ڈھاکا پریمیئر لیگ کے لیے معاہدہ کر لیا

سلمان بٹ نے ڈھاکا پریمیئر لیگ کے لیے معاہدہ کر لیا
کیپشن: salman butt pcb noc dhaka premier league سلمان بٹ بلے باز ڈھاکا پریمیئر لیگ

لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے پی سی بی سے این او سی حاصل کرنے کے بعد ڈھاکا پریمیئر لیگ کے لیے معاہدہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے پی سی بی سے این او سی حاصل کر لیا ہے ۔

این او سی حاصل کرنے کے بعد سلمان بٹ نے ڈھاکا پریمیئر لیگ سے معاہدہ کر لیا ہے ، بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں عجمان آل سٹارز کی نمائندگی کریں گے۔

کرکٹ کی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ کافی لمبے عرصے مجھے عالمی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا ہے ، بنگلہ دیش میں ان دنوں اچھی بین الاقوامی کرکٹ کھیلی جا رہی ہے ۔