کشمیریوں پر بھارت کے ظلم و بربریت کو دنیا جان چکی ہے، شاہ محمود قریشی

کشمیریوں پر بھارت کے ظلم و بربریت کو دنیا جان چکی ہے، شاہ محمود قریشی
کیپشن: اجلاس سے دنیا کو بڑا میسج چلا گیا اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس مسئلے پر ایک ہیں، شاہ محمود۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے مظلوموں کی آہ و بکا برطانوی پارلیمنٹ تک پہنچ گئی اور مودی سرکار اجلاس رکوانے میں ناکام رہی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کانفرنس کے بعد لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے کشمیری جذبہ حریت کو دہشت گردی کا نام دینے کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ بھارت کے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کو دنیا جان چکی ہے۔ کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا اجلاس سے دنیا کو بڑا میسج چلا گیا اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس مسئلے پر ایک ہیں۔ اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستانی 1990ء سے 5 فروری کو اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منارہے ہیں جس کا مقصد بھارتی مظالم کا شکار کشمیری عوام کی حمایت ہے۔

کشمیری مسلمان اپنی جدوجہدِ آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اُن کی یہ جدوجہد پہلے ڈوگرہ راج کے خلاف اور پھر بھارت کے خلاف پچھلے کئی عشروں سے چلی آ رہی ہے۔