'قابض بھارتی فوج کا دہائیوں پر مشتمل ظلم و ستم کشمیریوں کو نہیں دبا سکا'

'قابض بھارتی فوج کا دہائیوں پر مشتمل ظلم و ستم کشمیریوں کو نہیں دبا سکا'
کیپشن: ظلم و ستم سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید مضبوط ہو رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کا حل طلب مسئلہ ہے اور قابض بھارتی فوج کا دہائیوں پر مشتمل ظلم و ستم کشمیریوں کو نہیں دبا سکا۔

166bc52d1bb6ce2e6c2f01f7568749f0

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ظلم و ستم سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید مضبوط ہو رہی ہے اور ہم پر عزم ہیں کشمیری عوام انشا اللہ کامیاب ہو گی۔

خیال رہے کہ پاکستانی 1990ء سے 5 فروری کو اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منارہے ہیں جس کا مقصد بھارتی مظالم کا شکار کشمیری عوام کی حمایت ہے۔

کشمیری مسلمان اپنی جدوجہدِ آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اُن کی یہ جدوجہد پہلے ڈوگرہ راج کے خلاف اور پھر بھارت کے خلاف پچھلے کئی عشروں سے چلی آ رہی ہے۔2