نواز شریف چاہتے ہیں کہ انہیں جیل واپس بھیجا جائے، مریم نواز

نواز شریف چاہتے ہیں کہ انہیں جیل واپس بھیجا جائے، مریم نواز
نواز شریف کا مکمل بلڈ ٹیسٹ نارمل ہے تاہم ان کا یورک ایسڈ ٹیسٹ بارڈر لائن پر ہے، ڈاکٹرز۔۔۔۔۔فائل فوٹو

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے ان کی صاحبزادی مریم نواز سروسز اسپتال لاہور پہنچیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نواز شریف کو صحت دے اور وہ چاہتے ہیں کہ انہیں جیل واپس بھیجا جائے۔


خیال رہے کہ نواز شریف سروسز اسپتال میں گزشتہ 4 روز سے زیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز ان کے دل کے ٹروپ آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آئی تھی جس کے مطابق انہیں حالیہ دنوں میں دل کا دورہ نہیں پڑا۔ ان کا مکمل بلڈ ٹیسٹ نارمل ہے تاہم ان کا یورک ایسڈ ٹیسٹ بارڈر لائن پر ہے۔