"جس دن میں بول پڑا بات دور تک جائے گی"شیخ رشید

کیپشن: فوٹو بشکریہ : ٹوئیٹر

فیصل آباد:شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلیےمیرانام تجویزکیاہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، وزیرریلوے شیخ رشید نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلیےمیرانام تجویز کیا ہے، وزیر اعظم نے  ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ  مجھےپتاہے شہباز شریف کےپروڈکشن آرڈرکیوں جاری کیےجاتےہیں؟ عمران خان کی دوستی اور محبت میں خاموش ہوں جس دن میں بول پڑا بات دور تک جائے گی، بڑےچوروں کو آئین اور قانون کے شکنجے میں ہونا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کو فیصل آباد کے دورے کا کہوں گا ۔