طالبان کا  افغان فوجی کیمپ  پر حملہ ، 20فوجی ہلاک

طالبان کا  افغان فوجی کیمپ  پر حملہ ، 20فوجی ہلاک
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

کابل : افغانستان میں طالبان کا  افغان فوجی بیس کیمپ  پر حملہ ، 20افغان فوجی ہلاک ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ،افغان فوجی ا حکام نے کہا ہے کہ  افغانستان کے شہر قندوز میں طالبان نے افغان بیس کیمپ پر حملہ کیاجس میں 20فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ افغان فورسز کے جوابی وارمیں 18طالبان دہشتگرد  بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔ طالبان نے حملہ گزشتہ رات کیا ۔

یاد رہے کہ افغانستان میں قیام  امن کے لیے ایک طرف طالبان کے امریکہ سے مذاکرات ہو رہے ہیں تودوسری جانب افغانستان میں خانہ جنگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔