خام کاٹن اور جننگ شْدہ کاٹن کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ دےدی گئی

خام کاٹن اور جننگ شْدہ کاٹن کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ دےدی گئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

 اسلام آباد: خام کاٹن اور جننگ شْدہ کاٹن کی درآمد کو کسٹمز ڈیوٹی، 2 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس سے استعثنا دے دیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ، ایف بی آر  نے خام کاٹن اور جننگ شْدہ کاٹن کی درآمد کو کسٹمز ڈیوٹی، 2 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس سےاستعثنا کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اس سے  قبل کاٹن کی مقامی سپلائی پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر کی جاچکی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے  جاری  کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کاٹن کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ یکم فروری 2019 سے 30 جون2019 تک کیلئے چھوٹ دی گئی ہے۔