اسلام آباد سمیت ملک بھر  میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد سمیت ملک بھر  میں زلزلے کے شدید جھٹکے
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد:اسلام آباد   سمیت ملک بھر میں  زلزلے کے شدید جھٹکے , لوگ گھروں سے باہر نکل آئے .

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارلحکومت کے علاوہ ایبٹ آباد، شانگلہ، راولاکوٹ ،شانگلہ، بٹ گرام، لوئر دیر، ٹیکسلا، حسن ابدال، سوات، چلاس اوردیامر میں بھی محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ سوات، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، کوہستان، دیر بالا، لاہور ،سرگودھا، گجرات،جہلم، پنڈدادن خان نوشہرہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔