یوم یکجہتی کشمیر پر ترک شاعر کا خصوصی گانا 'میں کشمیر ہوں' ریلیز

Turkish poet, special song, I am Kashmir, Kashmir Solidarity Day

انقرہ: ترکی کے نامور شاعر و موسیقار 'تگرے ایورین' نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی گانا 'میں کشمیر ہوں' ریلیز کر دیا۔ اس گانے کو 'ایکرم' نامی گلوکار نے انگریزی زبان میں گایا ہے۔

خیال رہے کہ شاعر و موسیقار تگرے ایورین کا کہنا ہے کہ دنیا تک مظلوموں کی آواز پہنچانے میں موسیقی کا اہم کردار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور کشمیر سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا ، یوم یکجہتی کشمیر سے قبل سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں کشمیریوں کا پاکستان سے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار ، وزیراعظم عمران خان کی تصاویر والے پوسٹرز نصب کرکے اظہارِتشکر۔