یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم اور صدر مملکت کے پیغامات

Messages, Prime Minister, Imran Khan, President, Arif Alvi, Kashmir Solidarity Day

سری نگر: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغامات میں کہا ہے پاکستان کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کی حمایت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے کہا کہ کشمیریوں کے ناقابل تردید ، حق خود ارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھیں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ جنت نظیر وادی وہاں کے مکینوں کےلیے جہنم بنا دیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نہتے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کیا ، سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ تنازعہ کشمیر دراصل تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف عملی اقدام کا وقت آ چکا ، دنیا ذمہ داری دکھائے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور کشمیر سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے ۔ یوم یکجہتی کشمیر سے قبل سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں کشمیریوں کا پاکستان سے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان کی تصاویر والے پوسٹرز نصب کرکے اظہارِ تشکر بھی کیا گیا۔