مقبوضہ کشمیر میں مکار بھارت کے مظالم کا شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

مقبوضہ کشمیر میں مکار بھارت کے مظالم کا شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں  مکار بھارت کے مظالم  کا شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی  کے لیے  پاکستان کے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں  تقریبات کاسلسلہ جاری ہے ۔

گورنرز اور وزرائے اعلیٰ  نے   اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا   ہے کہ    نو لاکھ بھارتی  فوج   نے کشمیریوں کی آزادی سلب کر رکھی ہے ۔ کشمیریوں کو قراردادوں  کے مطابق حق خود ارادیت  دیا جائے۔

کراچی میں کشمیر روڈ پر  تقریب ہوئی وزیراعلیٰ  مراد علی شاہ نے کہا مسئلہ کشمیر صرف مظاہروں سے حل نہیں ہوگا۔گورنر ہاؤس  لاہور میں  بھی اہم تقریب ہوئی۔گورنر پنجاب  چودھری سرور اور وزیراعلیٰ  عثمان بزدار شریک ہوئے۔

کوئٹہ   میں  یوم یکجہتی  کشمیر کیلئے اہم  تقریب ہوئی جس میں اپنے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ  بھارت کے بے پناہ ظلم  کے باوجود کشمیری حق خودارادیت کیلئے ڈٹے  ہیں ۔

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سربراہی میں تقریب ہوئی  جس میں محمود خان نے  مطالبہ کیا، عالمی برادری کشمیریوں کی آزادی کیلئے کردار اداکرے۔

معاون خصوصی  فردوس عاشق اعوان نے  لاہور پریس کلب میں تقریب میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کے نقشے کا حصہ ہے، پاکستان آخری گولی تک کشمیریوں کے ساتھ لڑے گا۔