کوئٹہ میں خوفناک دھماکہ ،ہر طرف افرا تفری پھیل گئی 

Quetta News

کوئٹہ میں انسکمب روڑ پر خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں 


پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، دھماکا کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ پر ہوا،ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹرارباب کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشیں اور4 زخمی سول اسپتال لائے گئےہیں۔

دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تفصیل سامنے نہیں آئی،پولیس اور دیگرسکیورٹی اداروں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے کر تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے ۔