کسانوں کے احتجاج پر سلمان خان بھی بول پڑے

کسانوں کے احتجاج پر سلمان خان بھی بول پڑے
سورس: File photo

ممبئی ،بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے بھی بھارت میں کسانوں کے احتجاج پر زبان کھول دی 

بھارت میں کسان کئی روز سے زرعی قوانین کے خلاف دارلحکومت نئی دہلی کے داخلی راستوں پر دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ اس احتجاج پر کئی ملکی اور غیرملکی شخصیات اپنی رائے کااظہار کررہی ہیں ۔ 

امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ کی جانب سے کسانوں کی حمایت پر ٹوئٹ نے بھارت میں ہلچل مچادی ہے اور نامور بھارتی شخصیات بھی اب کسانوں کی حمایت اور مخالفت میں سامنے آنے لگے ہیں ۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں صحافیوں کی جانب سے ان سے کسان احتجاج پر سوالات کیے گئے تاہم وہ جواب دینے سے کتراتے رہے۔ مسلسل سوالات پر سلمان خان نے کافی سوچ بچار کے بعد جواب دیا کہ ’ہر ایک کے ساتھ صحیح چیز ہونی چاہیے‘۔