کے ٹو سر کرتے کوہ پیما رسی ٹوٹنے کے باعث ہلاک

کے ٹو سر کرتے کوہ پیما رسی ٹوٹنے کے باعث ہلاک
سورس:   File photo

سکردو، کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران رسی ٹوٹنے سے کوہ پیماہلاک ،لاش برآمد 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کے ٹی کی مہم جوئی کے دوران بلغاریہ کاکوہ پیما رسی ٹوٹنے کے باعث کیمپ تین پر حادثے کا شکار ہوا تھا ۔ 

بلغاریہ کا کوہ پیما برفانی شگاف میں گرگیا تھا جو بعد میں دم توڑگیا ۔ ہلاک کوہ پیما کی لاش ہیلی کاپٹرکےذریعے اسکردو روانہ کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی کے فیصلہ کن مرحلے میں علی سدپارہ، ساجد سدپارہ اور جون سنوری بوٹل نیک پر پہنچ گئےہیں۔

17 غیر ملکی کوہ پیما واپس بیس کیمپ روانہ ہوگئے ہیں اور کیمپ تھری سےواپسی پر ہی بلغاریہ سےتعلق رکھنےوالا ایک کوہ پیما رسی ٹوٹنے کی وجہ سے برفانی شگاف میں گرکر ہلاک ہوا۔